ڈیرہ غازی خان، 04 نومبر(اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوروں اور قومی وسائل کو بے دریغ لوٹنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں 669 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔
ضلعی انتظامیہ،میپکو اور ڈسٹرکٹ پولیس کی ٹیموں نے7ستمبر سے اب تک ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مختلف نوعیت کی کارروائیاں کی ہیں،اس دوران مجموعی طور پر ڈیرہ غازی خان سٹی،صدر،تونسہ اور کوٹ چھٹہ سرکلز کے18 مختلف تھانوں میں 1659ملزمان کے خلاف1366مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور 669ملزمان کو گرفتار کر کے 91ملزمان کے چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 504ملزمان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ منظم حکمت عملی کے تحت ان قومی مجرموں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے خلاف دائر مقدمات کی بھرپور پیروی بھی کر رہی ہے۔











