موٹر سائیکل چورگینگ کے تین ارکان گرفتار،نقدی و 6 موٹرسائیکل برآمد

14

قصور، 05نومبر(اے پی پی):تھانہ بی ڈویژن پولیس کی ایس ایچ او وحید عارف کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عرفان عرف پھانی گینگ کے تین ارکان گرفتارکرلئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے اور چوری شدہ 6 موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔ملزمان  نے بتایاکہ وہ گھروں، سکولوں، مساجد، مارکیٹس اور پارکس کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرنے کی وارداتیں کرتے تھے،ملزمان نے شہر بھر میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ بی ڈویژن پولیس کو شاباش دی۔