چنیوٹ،06 نومبر(اے پی پی): چنیوٹ پولیس کے زیراہتمام دو ہفتوں پر محیط یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا بیج اختتام پذیر ہوگیا ۔یوتھ انٹرن شپ کے سلسلہ میں ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔انٹرن شپ پروگرام کی تقریب میں ڈی پی او عبداللہ احمد،پولیس افسران، انٹرنیز اور میڈیا نمائندگان کی شرکت کی ۔
ڈی پی او عبداللہ احمد نے انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے انٹرنیز سے گفتگو کی، انٹرنیز سے فیڈ بیک لیا گیا،ڈی پی او عبداللہ احمد نے انٹرنیز کو یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے سرٹیفیکیٹ دیے ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی اوچنیوٹ عبداللہ احمد کاکہنا تھا کہ یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں انٹرنیز کو پروفیشنل پولیس آفیسرز نے ٹریننگ کروائی انٹرنز کو پولیس آئی ٹی، لاء اینڈ آرڈر، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین،ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، مارشل آرٹس و دیگر پولیس ورک سے آگاہی دی گئی۔
انٹرن شپ پروگرام کے دوران پبلک سروس ڈلیوری کے نظام اور سہولیات سنٹرز پر مکمل آگاہی دی گئی، پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔











