نوشہرہ ورکاں ،7 نومبر( اے پی پی ): نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں منگوکی ورکاں میں چار روز قبل جھگڑے میں زخمی ایک شخص اصغر علی گوجرانوالہ سول ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔
،پولیس رپورٹ کے مطابق مضروب چار روز قبل اپنی حویلی بھینسوں کا دودھ دھو رہا تھا کہ لقمان،امجد،امیر حمزہ ، وغیرہ نے اچانک حویلی داخل ہو کر ڈنڈوں سے اصغر علی ورک پر حملہ کر دیا، جسے شدید زخمی حالت میں نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا اور یہاں سے گوجرانوالہ شفٹ کر دیا گیا جو دوران علاج چار روز بعد جاں بحق ہو گیا۔
ملزمان کے خلاف مقتول کے بیٹے عثمان علی ورک کی رپورٹ پر مقدمہ درج ہے جس میں مقدمہ قتل کی دفعہ لگائی جائے گی اور پولیس ملزمان کی تلاش میں ہے اور ایس ایچ او عنصر فاروق مان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔











