حضرو،09نومبر(اے پی پی): پٹرولنگ پوسٹ کوٹکے ضلع اٹک کے انچارج ایس آئی بلال احمد نے محکمہ فوڈ کے افسران کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کا 7 من 20 کلو گوشت برآمد کر کے دو مشکوک افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔
خفیہ اطلاع پر ڈسٹرکٹ فوڈ ڈیپارٹمنٹ اٹک کے افسران اور پٹرولنگ پولیس پوسٹ کوٹکے کے انچارج ایس آئی بلال احمد نے اپنی ٹیمز کے ہمراہ ایکشن لیتے ہوۓ دو مشکوک افراد ناز ملک سکنہ مانسہرہ ،داود صنم سکنہ چارسدہ کو قابو کر کے ان کے زیر استعمال پک اپ اور رکشہ میں لوڈ شدہ مردہ مرغیوں سے بھرے ہوۓ 6 گٹو بر آمد کرکے قبضہ میں لے لئے ہیں جو وزن کرنے پر 7 من 20 کلو پاۓ گئے۔
انتہائی مضر صحت گوشت کو تلف کرکے دونوں ڈرائیوران کے خلاف تھانہ حضرو میں مقدمہ درج کرا کر ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیاہے۔











