ملتان، 9 نومبر(اے پی پی):شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبال کی یوم ولادت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے بیورو آفیسرز اور بچوں کے ہمراہ یوم اقبال کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایک عظیم شاعر اور مفکر تھے ، علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانان برصغیر میں آزادی کا شعور اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا فلسفہ خودی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔











