پشاور؛بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں یوم اقبال کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد 

12

پشاور،9نومبر(اے پی پی): بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں یوم اقبال کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

سیمینار سے خطاب میں منتظم انتل ضیاء نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری ہمیں قرآن مجید کے قریب لے کر جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادب  نوجوان نسل کے لئے ایک ایسی  ذہنی غذا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح علامہ اقبال اپنی قوم کے نوجوان کے لئے فکرِ مند تھے۔

 انتل ضیا ء نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری سے  نئی نسل کو جان کاری ہوگی جس سے وہ حرام و حلال میں فرق کرسکیں گے اور ابھی سے ان کو ترغیب ملے گی کہ کیسے اگے جاکر ایک خوبصوت معاشرے کو سنبھال سکیں۔

مہمان خصوصی سعدیہ طاہر نے یوم اقبال کے حوالے سے اس عمدہ پروگرام کے انعقاد پر وائس چانسلر بینظیر وومن یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور تمام انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی ۔ اُنھوں نے کہا  علامہ اقبال کے حوالے سے یہ بہت عمدہ پروگرام تھا اور کسی بھی جامعہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا ۔ اُنھوں نے کہا کہ دیگر جامعات میں بھی خواتین کے ادبی میلے  منعقد ہونے چاہییں۔

 اس موقع پر طلباء نے کہا کہ یہاں ہمیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے، ہمارے ساتھ یہاں بہت ساری لکھاری خواتین آئی ہیں اور  ہمیں بہت زیادہ معلومات حاصل ہوئیں اور اقبال کے کافی اشعار یہاں پڑھے گئے۔اُنھوں نے وائس چانسلر اور آرگنائزر کا اس حوالے سے شکریہ ادا کیا کہ کس خوبصورت انداز میں انہوں نے ہمیں معلومات اور علامہ اقبال کی زندگی کے حوالے سے آگاہی دی۔