پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

12

لاہور 10 نومبر( اے پی پی ): سنٹرل پولیس آفس میں  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔آئی جی پنجاب نے پولیس تحفظ مرکز ملتان کے عملے، شہریوں، بچوں اور ٹرانسجینڈرز سے ملاقات کی۔ڈی ایس پی وفوکل پرسن تحفظ مرکز نمرین منیر نے اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس تحفظ مرکز ملتان نے اب تک 183 افراد کو سماجی تحفظ فراہم کیا،   این جی اوز  اور سرکاری اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن، 54 ٹرانسجینڈرز، ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار 19 خصوصی افراد کی مدد کی،نشے کے عادی 05 افراد کا علاج کروایا اور 10 گھر سے بھاگی و گمشدہ بچیوں اور 07 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا،

40 افراد کو راشن فراہم کیا ، 34 سے زائد خواتین کو ویمن پروٹیکشن سنٹر سے فری لیگل ایڈ مہیا کی۔

06 خواتین کو شیلٹر کیلئے دارالامان بھجوایا 08 ٹرانسجینڈرز اور خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کروایا ۔30 افراد کے مختلف تھانہ جات میں ریفر کرکے کرائم کے متعلق مسائل حل کروائے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ مرکز ملتان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دائرہ کار مزید بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔