ڈیرہ غازی خان، ملک کی دوسری تاریخی جیپ ریلی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

52

ڈیرہ غازی خان، 10 اکتوبر(اے پی پی ):ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی بڑی اور ملک کی دوسری تاریخی جیپ ریلی کی تقریبات جاری ہیں۔کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے  کوالیفائنگ راؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری اور اے ڈی سی ریونیو عابدہ فرید بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نےفلیگ آف کر کے گاڑی کو ٹریک پر روانہ کیا۔کوالیفائنگ روانڈ میں رجسٹرڈ ہونے والے 94گاڑیوں نے حصہ لیا جس میں  3خواتین کی گاڑیاں شامل تھیں۔ کوالیفائنگ راونڈ کے کل فاصلہ  3کلو میٹر تھا۔ اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان ناصر محمود بشرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی پاکستان کی دوسرے بڑی ریلی ہے، جس کو کامیاب بنانے کےلئے جنوبی پنجاب کے 3اضلاع مظفرگڑھ، لیہ اور کوٹ  ادوکی انتظامیہ اور افسران نے بڑی محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں دیکھیں گے  اس ریلی میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے جیپ ریسر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس کے پاکستان کا سافٹ امیج دینا میں جاتا ہے جس سے علاقے کی ثقافت کو فروغ ملنے ساتھ روز گار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے جس میں جھومر پارٹی نے علاقائی رقص پیش کیا اور گھوڑ سواری، نیزہ بازی کے مقابلے بھی منعقد کرائے گئے۔علاؤہ ازیں تھل چیپ ریلی کے دوسرے دن  کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو چکا ہے۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں زین محمود نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔زین محمود نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 46 سیکنڈ میں طے کیا۔دوسری پوزیشن فیصل شادی خیل نے حاصل کی۔فیصل شادی خیل نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 48 سیکنڈ میں طے کیا۔تیسری پوزیشن میر نادر مگسی نے حاصل کی۔میر نادر مگسی نے مقرر فاصلہ 1 منٹ 50 سیکنڈ میں طے کیا۔آصف فضل چوہدری اور صاحبزادہ سلطان نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔