معاشرے میں خواتین کے مساوی حقوق اور عدم صنفی تشدد کے باعث ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے؛خلیل جارج

24

کوئٹہ،11 نومبر(اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کے مساوی حقوق اور عدم صنفی تشدد کے باعث ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے،فخر ہے بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے کیسز نہ ہونے کے برابر ہیں،اٹھارویں ترمیم کے بعد ہر صوبے میں ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ کا قیام نا گزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے حوالے سے سب سے کم کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوتے ہیں،ملکی ترقی میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے، کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں پا سکتا جس میں خواتین کی حصہ داری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے اٹھارہ سال سے کم عمر بچیوں کی شادی کی روک تھام کے حوالے سے بل منظور کروایا جا چکا ہے، نگراں وزیر کی حیثیت سے ہمارا وقت قلیل ہے لیکن کو شش ہے کہ حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں۔

 وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نہ بتایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں خواتین کو اسکوٹیز بھی فراہم کی جائیں گی۔

تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر ہیومن رائٹس اسفندیار بادینی،، چئیرپرسن فار نیشنل کمیشن فار وومن ڈیپارٹمنٹ کی فوزیہ شاہین، سمیت ثناءدرانی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں خواتین سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد واقلیتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔