ملتان،11 نومبر(اے پی پی ):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایک روز میں مزید93 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،73 نئے مقدمات کا اندراج ہوا،8 بجلی چور موقع سے گرفتارکیا گیا، بجلی چوروں کو 59 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، بجلی چوروں سے 12 لاکھ40 ہزار روپے موقع پر وصول کئے گئے۔
جامپور کے گلشن آباد بخارا فیڈر پر بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کیاگیا۔بستی دھینہ میں واجبات کی عدم ادائیگی اور چوری پر2 ایل ٹی لائنیں اتار لیں۔اربن سب ڈویژن لودھراں میں 2 منی ٹیوب ویلوں سمیت 7 افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے۔
کبیر والہ سب ڈویژن میں ٹیوب ویل پر ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ 9 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔10 نومبر 2023ء کوملتان سرکل میں 13بجلی چوروں کو1160000 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور13مقدمات درج ہوئے۔ڈی جی خان سرکل میں 18صارفین1130000روپے جرمانہ عائد کیا اور18 مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 8 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔
وہاڑی سرکل میں 7صارفین کو400000 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 14صارفین کو1090000روپے جرمانہ عائداور14 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 14صارفین کو7500000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،رحیم یار خان سرکل میں 6صارفین کو180000 روپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 12صارفین کو480000 روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 6صارفین کو 380000 روپے جرمانہ عائد اور6 مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 3صارفین کو360000 روپے جرمانہ عائد کیا اور3 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔ ایک روز میں واجبات وصول کرنے کے لئے نادہندگان کے خلاف آپریشن میں 4 کروڑ روپے سے زائد ریکوری کی گئی۔











