کراچی، 11 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے ہفتہ کو یہاں اردو ڈکشنری بورڈ کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے اردو ڈکشنری بورڈ کی انتظامیہ سے میٹنگ کی۔سید جمال شاہ کو بورڈ کے کام کرنے اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے اردو ڈکشنری بورڈ کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔











