مقررین کا سائبر کے بڑھتے ہوئے خطرات کو ناکام بنانے کیلئے ‘مصنوعی ذہانت’ کے استعمال پر زور

11

کراچی، 11 نومبر (اے پی پی): ‘مصنوعی ذہانت برائے سائبر سیکیورٹی’ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کے مقررین نے تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت  کی صلاحیتوں کو سائبر سیکیورٹی کے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے جوڑیں تاکہ بڑھتے ہوئے خطرات سے بہتر طور پر اپنا دفاع کیا جا سکے۔

‘مصنوعی ذہانت برائے سائبر سیکیورٹی’  پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز  کی جانب سے ہفتہ کو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ماہرین اور پریکٹیشنرز کو اکٹھا کرنا تھا تاکہ مصنوعی ذہانت  سے چلنے والی سائبر سیکیورٹی میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈیجیٹل خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی سائبر سیکیورٹی کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سائبر سیکیورٹی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے آلات، سسٹمز اور نیٹ ورکس کی تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔