نوشہرہ ورکاں،12 نومبر(اے پی پی): پولیس نے کھاریاں سے کرائے پر لی گئی کار،جسے بعد ازاں فروخت کر دیا گیا تھا کو قبضہ میں لیکر تھانہ کینٹ کھاریاں کے حوالے کر دی ہے۔
کار رواں سال کے پہلے مہینے میں کھاریاں سلطان موٹرز سے رینٹ پر لی گئی تھی، جس کا مقدمہ چوہدری مظفر اقبال کی مدعیت میں تھانہ کینٹ کھاریاں میں درج کیا گیا تھا جبکہ مقدمہ میں عامر سلطان اسماعیل اور محمد شریف کو نامزد کیا گیا ہے۔











