ڈیرہ غازی خان؛پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر کی نماز جنازہ ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

12

ڈیرہ غازی خان، 12 نومبر(اے پی پی):پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر رضوان محبوب کی پولیس لائنز ڈی جی خان میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔شہید کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔نماز جنازہ مولانا قاری جمال عبدالناصر نے پڑھائی۔کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او و دیگر نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

نماز جنازہ میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک ،ڈی پی او احمد محی الدین، ایس پی انوسیٹیگیشن بختیار احمد،اے سی صدر عثمان غنی ، اے ایس پی رحمت اللہ، ڈی ایس پی فاروق، ڈی ایس پی ارشد، سی او ایم سی کوٹ چھٹہ جواد گوندل،پولیس افسران، ملازمین، شہید کے اہل خانہ اور رشتہ دار، ،میڈیا نمائندگان ،وکلاء،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔