ساہیوال؛ ماہ ستمبر، اکتوبر میں 82ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

12

ساہیوال،15نومبر(اے پی پی  ): ساہیوال پولیس نے ماہ ستمبر اور اکتوبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں کرتے ہوئے13خطرناک گینگز کے 82ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال محمد طاہر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں چوری، راہزنی، ڈکیتی کے 120سے زائد مقدمات کو ٹریس کرکے ملزمان کے قبضہ سے 30عدد موٹر سائیکلیں، 2عدد ٹرالے، 1عدد ہائی ایس ویگن، متعدد مال مویشی، نقدی1کروڑ 3لاکھ روپے  سمیت کل 5کروڑ 49لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 113مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 3عدد کلاشنکوف،16شاٹ گن،7رائفلز،2کاربین،97پسٹل/ریوالور معہ متعدد گولیاں برآمد کی گئیں۔

 منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 166ملزمان گرفتار کیے اور 96کلو سے زائد چرس، 14کلو افیون، 2080لیٹر شراب معہ 6عدد چالو بھٹیاں برآمد کر کیں۔

اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 480مجرمان اشتہاری جس میں کیٹگری اے 48، کیٹگری بی 432اور 285عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کی اس کارکر دگی کوساہیوال کی تاجر برداری، سماجی حلقوں اور صحافی برادری نے سراہا ہے۔