اسلام آباد، 16 نومبر ( اےپی پی): پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے اولمپیئن آصف باجوہ ، اولمپیئن شہباز احمد سینئر اور اولمپیئن خالد حمید کے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ملائشیا کے شہر کوالمپور میں منعقد جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سے تفصیلی بات چیت کی۔ اسکے علاؤہ ہاکی لیجنڈز نے اپنے تجربات کی روشنی میں کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیں۔
اس موقع پر ٹیم منیجمنٹ ٹیم منیجر لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر اور دیگر کوچز و ٹرینر بھی موجود تھے۔