اٹک،17 نومبر(اے پی پی): خواجہ سراؤں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جو بھی خواجہ سرا اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا چاہتا ہے وہ پہلے اٹک پولیس کے تحفظ سنٹر جا کر لرننگ حاصل کرے گا اورقانون کے مطابق مدت پوری ہونے پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس اٹک کے دفتر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دے کر پاس ہونے کی صورت میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکے گا۔
خواجہ سرا کمیونٹی نے اس اقدام کو بھر پور سراہا ہے۔











