سفیر منیر اکرم سے متحدہ عرب امارت کی وزارت داخلہ کے پانچ رکنی وفد کی ملاقات

50

اقوام متحدہ،17نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے  متحدہ عرب امارت کی  وزارت داخلہ کے ایک پانچ رکنی وفد نے لیفٹیننٹ کرنل دانا حمید، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل افیئر بیورو کی قیادت میں ملاقات  کی  ہے ، ملاقات میں دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان قانون کے نفاذ، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کی راہیں تلاش کی گئیں۔

اس موقع پر نائب مستقل نمائندے عثمان جدون بھی موجود تھے۔