اسلام آباد، 17 نومبر(اے پی پی ):پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈین 2023 اختتام پذیر ہو گئی ہے ۔شمالی بحیرہ عرب میں ہونے والی اس مشق میں پاکستان اور چین کے بحری و ہوائی جہازوں، آبدوزوں اور میرینز فورسز نے حصہ لیا، مشق میں دونوں ممالک کی بحری افواج نے جدید حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی فیز کی تکمیل پر مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مشق کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق اس مشق سے بحر ہند میں روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔











