حب ،17 نومبر( اے پی پی ): کسٹمز نے اوتھل کھرکھیڑا چیک پوسٹ اور حب سٹی میں تابڑ توڑ کارروائیوں میں 19 کروڑ سے زائد مالیت کا مضر صحت چھالیہ اور غیر ملکی سامان برآمد کیا۔
کسٹم احکام ، کھرکھیڑا چیک پوسٹ اور حب سٹی پولیس کی تعاون سے کی گئی کارروائیوں میں پکڑے گئے سامان جس میں، چھالیہ سپاری، سگریٹس اور سولر پلیٹیں شامل ہیں۔کسٹمز اور سٹی پولیس کے تعاون سے اوتھل چیک پوسٹ کھرکھیڑا اور حب میں چھالیہ مافیہ کے خلاف سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے 12 عدد گاڑیاں جن میں 3 ٹرکز اور 9 عدد مزدا شامل تھے بڑی تعداد میں چھالیہ سپاری، سیگرٹس اور 763 عدد سولر پلیٹیں برآمد کیں جبکہ کراچی سے منسلک حب شہر سے ایک عدد بڑے کنٹینر سے بھی سمگلنگ کا سامان برآمد کیا گیا۔
واضح رہے وزیراعظم احکامات کی روشنی میں حالیہ اینٹی اسمگلنگ کمپین جسے ممبر کسٹم آپریشن میڈیم زیبا ح اظہر مانٹیر کر رہی ہیں نے دیگر اشیاءکے ساتھ ساتھ سگریٹس اور چھالیہ کی اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین پالیسی بنائی ہے ، کوئٹہ ٹو کراچی روٹ پر مخدوش حالات کے باوجود کسٹمز عملہ اپنی ڈیوٹی بڑی تندہی سے سر انجام دے رہا ہے ۔
چھالیہ مافیہ کے خلاف حالیہ کارروائیوں سے ان میں کھلبلی مچی ہوئی ہیں اور اب وہ کسٹم کو مختلف ذرائع سے دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن کسٹمز حکام کے مطابق پاکستان کسٹم ان کی نام نہاد دھمکیوں یا الزامات سے قطع نظر اپنی اینٹی اسمگلنگ کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔
چیف کلیکٹر اور دیگر افیسران بالہ کے ذاتی دلچسپی سے محکمہ کسٹم کے اہلکار پورے تندہی اور ایک نئے ولولے سے اینٹی اسمگلنگ کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔











