اوکاڑہ،پنجاب پٹرولنگ ہائی وے پولیس کی جانب سے شوٹنگ والی بال میچ کا انعقاد

68

 اوکاڑہ،17نومبر(اے پی پی): پنجاب پٹرولنگ ہائی وے پولیس کی جانب سے شوٹنگ والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) منصور امان نے ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس اوکاڑہ سجاد محمد خاں کے ہمراہ میچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

ننھی بچیوں نے مہمانان کو گلدستے پیش کیے ،ریجنل پولیس سپورٹس مینجراشفاق احمدنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا،شوٹنگ والی بال مقابلے میں پنجاب پولیس نے سندھ‘‘  ایم کے بدین کلب ’ ’ کو تین سیٹس کے مقابلے میں دو ایک سے شکست دے دی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس لاہور ریجن ایس پی فتح احمدنے پنجاب پولیس کو ونر ٹرافی جبکہ سندھ کو رنر اپ ٹرافی دی اور کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے۔

پنجاب پولیس کے کپتان اشفاق احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ٹرافی دی گئی۔اس کے علاوہ مہمانان اعزاز کو بھی شیلڈز دی گئیں، اس موقع پرڈی ایس پی اوکاڑہ سجاد احمد خاں ٹکا،صوبائی صدر والی بال فیڈریشن رانا قمر ،اے ایس آئی لیاقت علی،صدیق مغل،سلیم کمبوہ جرنلسٹ ،صدر ماڈا محمد مظہر رشید چودھری،جنرل سیکرٹری آر یو جے عابد حسین مغل ودیگر بھی موجود تھے۔