ملتان؛میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے

31

 

 ملتان ،20 نومبر( اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرمیپکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکوٹیموں اور پولیس کی ٹیموں کے مشترکہ آپریشن میں اب تک مہم میں 10981بجلی چور وں کو گرفت میں لیا۔

10631بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جس میں سے7303افراد کو گرفتار کیاگیا۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر73کروڑروپے جرمانہ عائدکیاگیاجس میں سے36کروڑ82لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے۔

یکم تا18نومبر2023ء کے دوران میپکو ریجن میں 10501گھریلو،290تجارتی(کمرشل)،158زرعی ٹیوب ویل اور32انڈسٹریل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ملتان سرکل میں 1361بجلی چوروں کو 132040000روپے جرمانہ عائد کیا اور59920000روپے جرمانہ وصول کیا۔1326مقدمات درج کرواکر 1141صارفین گرفتارہوئے۔

 ڈی جی خان سرکل میں 3007 صارفین 146240000روپے جرمانہ عائد کیا اور64350000روپے جرمانہ وصول کیا۔2927مقدمات کا اندراج ہوا اور2175بجلی چور گرفتار ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 790صارفین کو52770000 روپے جرمانہ عائد کیا اور26210000روپے جرمانہ وصو ل کیا۔713مقدمات کا اندراج ہوا اور360افراد گرفتار ہوئے۔

 بہاولپور سرکل میں 1114صارفین کو75630000روپے جرمانہ عائد کیا اور40360000روپے وصولیاں ہوئیں۔ 1106 مقدمات کا اندراج ہواور771 صارفین گرفتارہوئے۔ساہیوال سرکل میں 1218صارفین کو87620000 روپے جرمانہ عائد کیا اور45680000روپے جرمانہ وصول ہوا۔1182 مقدمات درج ہوئے اور627گرفتاریاں ہوئیں۔

رحیم یار خان سرکل میں 1374صارفین کو73520000 روپے جرمانہ عائد اور33820000روپے وصول ہوئے۔1324 مقدمات کا اندراج ہوااور851افراد گرفتارہوئے۔مظفرگڑھ سرکل میں 1178صارفین کو65860000 روپے جرمانہ عائد کیا اور51070000 روپے جرمانہ وصول ہوا۔ 1151مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ690بجلی چوروں کو گرفتارکیا۔

بہاولنگر سرکل میں 382صارفین کو28220000روپے جرمانہ عائد کیا اور16520000روپے وصول ہوئے۔ 372 مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 293 بجلی چور گرفتارہوئے۔ خانیوال سرکل میں 557صارفین کو68290000 روپے جرمانہ عائد کیا اور30280000روپے جرمانہ وصول ہوا۔530مقدمات کا اندراج ہواجبکہ395بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔