پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی

37

اسلام آباد،29 نومبر(اے پی پی ):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ،ویمنز کرکٹ ٹیم برٹ سٹکلف اوول کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی،ویمنز ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کل لنکن میں موجود برٹ سٹکلف اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی میچ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ٹی ٹونٹی میچز 3، 5 اور 9 دسمبر کو کھیلے جائیں گےجبکہ ایک روزہ انٹرنیشنل میچز 12، 15 اور 18 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔