پاکستان پیپلزپارٹی کا 56واں یوم تاسیس منانے کیلئے جلسہ گاہ میں تیاری مکمل کرلی گئیں

45

 

کوئٹہ ،29 نومبر (اے پی بی): پاکستان پیپلزپارٹی کا 56واں یوم تاسیس منانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پاکستان پیپلزپارٹی اپنے 56 واں یوم تاسیس کے حولے سے کل ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ عام کرے گی۔ ایوب اسٹیڈیم کو پارٹی پرچموں سے سجادیا گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کوئٹہ شہر میں جگہ جگہ استقبالی بینرز نصب کئے گئے ہیں۔

 کل ہونے 56 واں یوم تاسیس میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ جلسہ عام میں نیئر بخاری، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن سمیت صوبائی رہنما چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ، سربلند جوگیزئی، سردار ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ بھی شرکت کریں گے۔