اسلام آباد،14دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے جمعرات کو نسٹ کے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں مقامی تحقیق و ترقی ایجنسی (آئی آر اے ڈی اے) کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر سیف عمر نے آئی آر اے ڈی اے کے لیے اپنے وژن کا اظہار کرتے ہوئے نسٹ، یونیورسٹیوں، صنعت اور دفاعی شعبے کو شامل کرتے ہوئے ایک مشترکہ کوشش کا تصور پیش کیا۔ انہوں نے مشترکہ منصوبوں اور مصنوعات کے امکانات پر زور دیا جنہیں ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے کمرشلائز کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نےکہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ایک آزاد ادارے کے طور پر آئی آر اے ڈی اے کی مالی اعانت اور مدد کرے گی،اس اقدام سے تعلیم، دفاع اور صنعت کے سرکردہ افراد کو اکٹھا کیا جائے گا جس سے پاکستان کی تکنیکی ترقی اور معاشی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔











