نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت اجلاس ،چمن سنٹر کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

27

 

لاہور، 15 دسمبر ( اے پی پی) :نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت ڈی جی سوشل ویلفیئر کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران چمن سنٹر کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو بریفنگ دی۔

نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاون شپ میں موجود چمن سنٹر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ڈفرنٹلی ایبلڈ بچوں کی بحالی کیلئے ایک ماڈل سنٹر بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی ڈفرنٹلی ایبلڈ بچوں کی بحالی کیلئے خاص توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنیاتی بیماریوں کی شرح میں واضح کمی لانا چاہتے ہیں۔ چمن ماڈل سنٹر میں نرسنگ، لینگوئسٹک اور سپیچ تھراپی کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔معصوم بچوں کو عطائیوں سے بچانا چاہتے ہیں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ مقبول، ڈائریکٹر عرفان گوندل اور یونیسف سے ڈاکٹر عظمیٰ بخاری نے شرکت کی۔