چنیوٹ،16دسمبر(اے پی پی): سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نجی سکول میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، بچوں نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا۔
بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہداء کے حق میں نعرے درج تھے، بچوں نے پاکستان اور پاک آرمی کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔
اس موقع پر بچوں کا کہنا تھا کہ 9 سال پہلے آج کے دن ہمارے معصوم بچوں کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، ہم انکی قربانیوں کو نہیں بھولے، تعلیم آج بھی جاری ہے جبکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوگئے ہیں ۔