کوئٹہ سے کراچی معطل ٹرین “بولان میل” ایک سال بعد دوبارہ بحال

97

کوئٹہ،25دسمبر(اے پی پی): کوئٹہ سے کراچی معطل ٹرین بولان میل ایک سال بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔

 اس موقع پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کوئٹہ ریلوے یوسف لغاری سمیت دیگر حکام موجود تھے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کوئٹہ یوسف لغاری نے کہا کہ گزشتہ سال بولان میل ٹرین سروس معطل ہو گئی تھی آج خوشی کا دن ہے کہ ہم نے بولان میل ٹرین سروس کو بحال کر دی جس سے سینکڑوں مسافر فائد اٹھا سکے گے۔ انہوں نے کہا کہ بولان میل میں اکنامی کلاس کا کرایہ 22 سو روپے ہے جو کہ بہت نارمل ہے، بولان میل میں کوئٹہ سے 9 بوگیاں جبکہ سبی سے مزید 3 بوگیاں شامل ہو جائے گی، آج ریل کے زریعے کوئٹہ سے کراچی کیلئے 7سو مسافر روانہ ہو ہیں۔

 ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کو بھی دو ماہ میں بحال کر دیا جائے گا، بولان میل میں ڈائننگ کاراور بیڈنگ کی بہترین سہولت موجود ہے جہاں مسافروں کو کھانے کے اشیا،تکیہ،کمبل سمیت ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا ئے گئی۔