ملتان؛ یوم قائد اعظم اور کرسمس کے حوالے سے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

42

ملتان، 25 دسمبر (اے پی پی ):یوم قائد اعظم اور کرسمس کے حوالے سے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کی ہدایت پرگزشتہ رات سے مختلف پوائنٹوں، مین چوراہوں اور تمام چرچز پر ریسکیو1122  کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ریسکیو اہلکار اپنی مسیحی برادری کو بھرپور میڈیکل کور فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  قائد اعظم اور کرسمس ڈے پر 5 فائر وہیکلز ، 5 ریسکیو ایمبولینس اور 13 موٹر بائیک ایمبولینس ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔