لاہور، 29 دسمبر(اے پی پی): مری میں سیاحوں کی رہنمائی کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، برفباری کے دوران زیرِ استعمال آنے والے آلات اور گاڑیوں ( سنو بلورز ، سالٹ سپرنکلرز ، لوڈرز) کا انتظام کر لیا گیا ہے ۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت مری میں متوقع برفباری اور سہولیات فراہم کرنے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی مری نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
نبیل جاوید نے مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے کیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی مری نے ریلیف کمشنر پنجاب کو متوقع برفباری کیلئے انتظامات اور مری ماسٹر پلان پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بنا دی گئی جو سڑکوں کی بندش کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔انھوں نے کہا کہ تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے تمام ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، اپارٹمنٹس اور رہائشی عمارتوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب نے انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال میں ریسپانڈ کیلئے قریبی رابطے کنٹرول روم و سہولیات کی نگرانی کی ہدایت دی۔











