صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے وہیکلز انسپکشن اینڈ چلاننگ ایپ کا افتتاح کردیا

28

 

لاہور، 29 دسمبر( اے پی پی): وہیکلز انسپکشن اینڈ چلاننگ ایپ/کی افتتاحی تقریب ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے وہیکلز انسپکشن اینڈ چلاننگ ایپ کا افتتاح  کردیا۔

تقریب سے خطاب میں  نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ ای چلاننگ سے جعلی اور بوگس چالان کی شکایات کا خاتمہ ہوگا، میئنول دور سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای چلاننگ سے ٹرانسپرنسی اور رئیل ٹائم انفارمیشن کے حصول کو ممکن بنایا گیا ہے۔

تقریب میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ٹی سی فائق احمد  پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی انفورسمنٹ انسپکٹرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران نے شرکت کی۔

  سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے اس موقع پر کہا کہ ای چلاننگ سے چلاننگ بک کی چھپائی سمیت دیگر وسائل کی بچت ممکن ہوگی، ای چلاننگ میں چالان برخلاف ڈرائیور اور گاڑی دونوں ہونگے۔ کتنے چلان، کس جگہ اور کس خلاف وزری پر کئے گئے، سب ڈیٹا فوری میسر ہو گا۔ چالان کی صورت میں ڈرائیور کو اسکے  رجسٹرڈ موبائل نمبر پر چالان کا پیغام موصول ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے مختلف افراد میں شیلڈز تقسیم کیں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبائی وزیر کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔