ٹیم کے لئے اچھا سکور کرنےمیں کامیاب رہے،عامر جمال کی میڈیا سے گفتگو

17

اسلام آباد،03 جنوری(اے پی پی) : پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے ٹاپ پرفارمر عامر جمال کا کہنا تھا کہ جس نمبر پر ہم کھیلنے آئے معلوم تھا کہ آسٹریلین باؤلرز ہم پر اٹیک کریں گے، باؤنسر کو اچھے سے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ٹیم کے لئے اچھا سکور کرنے میں کامیاب رہے۔

پہلے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ سڈنی کی پچ پاکستان سے زیادہ مختلف نہیں تھی، شروع میں پچ میں تھوڑا باؤنس اور سوئنگ تھا لیکن بعد میں سلو رہی۔ انہوں نے کہا کہ میری پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ ہوا جس پر بہت خوش ہوں، ہمیشہ سے محنت پر یقین کیا بطور کرکٹر یہ سمجھتا ہوں کہ آپ  اپنی پرفارمینس سے اپنے ناقدین کو خاموش کروا سکتے ہیں۔ عامر کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس باؤلر ہیں ان کے ساتھ باؤلنگ کرتے وقت اعتماد ملتا ہے۔آخری مرتبہ جب سڈنی آیا تو ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہ مل سکا، پاکستان کے لیے کھیلا ہمیشہ ایک اعزاز ہے۔ پاکستان کے پاس حسن علی، امیر حمزہ جیسے عمدہ باؤلرز ہیں جو نئے گیند کے ساتھ اچھی باؤلنگ کرتے ہیں۔