اسلام آباد،12جنوری(اے پی پی):اولمپکس کوالیفائینگ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم لاہور سے عمان روانہ ہو گئی ہے جبکہ ہیڈکوچ شہناز شیخ اور اسسٹنٹ کوچ / کنسلٹنٹ شکیل عباسی اسلام آباد سے روانہ ہوئے
اولمپین ناصر علی اور اولمپین خالد بشیر نے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کیساتھ روانہ کیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایگزیکٹیو سیکرٹری علی عباس موجود تھے۔
صدر پی ایچ ایف میر طارق بگٹی نے آفیشلز کو نیک خواہشات کیساتھ روانہ کیا۔
اولمپکس کوالیفائیر مسقط (عمان) میں 15 تا 21 جنوری تک کھیلا جائے گا، پاکستان کے پول میں انگلینڈ، چائینہ اور ملاییشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔