مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے (FASA) پر دستخط

4

اسلام آباد ،02 فروری (اے پی پی ):  نجکاری کمیشن  میں جے ایل ایل   Jones Lang La Salle Americas Inc (JLL) کی سربراہی میں قائم کنسورشیم  کے ساتھ  PIAIL کی زیر ملکیت روزویلٹ ہوٹل، نیویارک  کی ترقی  کے لیے  ایک مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے (FASA) پر دستخط کی تقریب  منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری و بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد  تھے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی  وزیر نے مالیاتی مشاورتی کنسورشیم کی صلاحیت اور مہارت پر  اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور  حکومت پاکستان کی جانب سے دنیا کے مالیاتی دارالحکومت کے مرکز میں واقع تاریخی مقام کو جدید ترین ترقیاتی خصوصیات اور معیارات کے ساتھ ایک شاندار ڈھانچے کے طور پر تیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب  کے بعد ہونے والی میٹنگ میں منصوبے کے تفصیلی روڈ میپ اور  دیگر اہم امور پر بھی اتفاق کیا گیا ۔