اسلام آباد، 02 فروری(اے پی پی):عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے حلقہ این اے117 لاہور I میں ووٹروں کی کل تعداد 520453 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 282202ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 238251ہے ۔
ان ووٹروں کے لیے مجموعی طور پر 329سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 121خواتین کے لیے اور 139مردوں کے لیےمخصوص ہیں جبکہ باقی 69پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 983ہے جن میں 531مردوں کے لیے اور 452خواتین کے لیےہیں۔











