اسلام آباد،02فروری(اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے حلقہ این اے148 ملتان 1 میں ووٹروں کی کل تعداد 437157ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 229838 ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 207319ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 275سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں 73خواتین کے لیے اور 73مردوں کے لیےمخصوص ہیں جبکہ باقی 129پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 933ہے جن میں 485مردوں کے لیے اور 448خواتین کے لیےہیں۔











