اسلام آباد،02فروری (اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے حلقہ این اے 120 لاہور 4 میں ووٹروں کی کل تعداد 363045 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 196844ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 166201ہے ۔ ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 229 سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 50خواتین کے لیے اور 50مردوں کے لیےمخصوص ہیں جبکہ باقی 129پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 673ہے جن میں 365مردوں کے لیے اور 308خواتین کے لیےہیں۔











