اسلام آباد،02 فروری (اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے حلقہ این اے124 لاہور 8 میں ووٹروں کی کل تعداد 310116ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 169663ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 140453ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 198 سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 69خواتین کے لیے اور 69مردوں کے لیےمخصوص ہیں جبکہ باقی 60پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 583ہے جن میں 310مردوں کے لیے اور 273خواتین کے لیےہیں۔











