اسلام آباد،02 فروری (اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے حلقہ این اے130 لاہور 14میں ووٹروں کی کل تعداد 608318ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 323100ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 85218ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 376ٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 148خواتین کے لیے اور 161مردوں کے لیےمخصوص ہیں جبکہ باقی 67پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1148ہے جن میں 600مردوں کے لیے اور 548خواتین کے لیےہیں۔











