اسلام آباد،02 فروری(اے پی پی): 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 پشاور3 میں ووٹروں کی کل تعداد 404622ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 225785ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 178837ہے۔
ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر267 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے141 اور خواتین کے لئے 104پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 22پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 895ہے جن میں 532مردوں کے لئے اور 363خواتین کے لئے ہیں۔











