اٹک؛ یوم کشمیر کے حوالے سے تقریب اور ریلی کا انعقاد

14

اٹک، 05فروری(اے پی پی): یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام  کیا گیا۔ضلع کونسل ہال سے کچہری چوک تک واک  کی  گئی ۔ریلی کے شر کاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہا کہ بھارت نے ظالمانہ قوانین نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کاخاتمہ کردیا اور ان پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑنا شروع کر دیئے، آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملناچائیے،کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پامال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق پامال کر تے ہوئے گزشتہ پچھہترسالوں سے ان کی آزادی سلب کی ہوئی ہے اور ہمارے کشمیری بھائی انتہائی مشکل زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لیےء کو شاں ہیں اور آج بھارت ان پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے۔ پاکستانی عوام بھر پور انداز میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جس سے بھارت سفار تی معاذ پر تنہا رہ گیا ہے۔

  واک کے دوران مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیر یوں کی حق خود ارادیت اور بھارت کے ظلم وستم پر  پُر جوش نعرے لگائے ۔اٹک میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں ریلیز اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا۔

تقریب میں سی ای او ایجوکیشن اٹک ساجدہ مختار،چیف آفیسربلدیہ اٹک سردارآفتاب احمدخان،ڈپٹی ڈی ای اوسیدتقی شاہ مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی۔