بلو چستان میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے؛نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی

22

 

کوئٹہ، 06 فروری (اے پی پی):بلوچستان کے  نگراں  و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے، صوبے میں چند واقعات کے کے علا وہ انتخابی مہم پرامن ماحول میں چلا ئی گئی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے   ویڈیو بیان میں کیا ۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتخابی مہم رات 12بجے ختم ہو جا ئے گی الیکشن کے دن اسی طرح سیکورٹی کے تفصیلی انتظامات کئے جا ئیں گے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر لیو یز،پولیس کے اہلکار تعینات کئے جا ئیں گے ضرورت پڑنے پر ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طلب کر سکتی ہے ۔

  نگراں  و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ صو بے کے بعض علا قوں میں حکومتی سطح پر انٹرنیٹ سروس معطل ہونے بارےکوئی  گائیڈ لائن جاری نہیں  کی گئی جبکہ مقامی انتظامیہ سکیورٹی کے نقطہ نظر سے انٹرنیٹ کو  محدود کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صو بے میں پولنگ والے   دن بھی پر امن ماحول یقینی بنایا جا ئے گا۔