سکھر،06فروری(اے پی پی): عام انتخابات کے دوران حفاظتی انتظامات کے پیش نظر و امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس پاک آرمی اور سندھ رینجرز کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا۔
ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ کی قیادت میں پولیس کے فلیگ مارچ میں ای ایس پی سٹی ،ڈی ایس آر رینجرز سمیت تمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز، ٹریفک سارجنٹس، 15 مددگار اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
فلیگ مارچ میں بڑی تعداد میں پولیس پاک آرمی اور سندھ رینجرز کی گاڑیاں،15 مددگار کی موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔ فلیگ مارچ گلوب چوک سے شروع ہوکر لب مہران روڈ ، ورک شاب روڈ ، انوار مصطفی چوک ، پولیس لائن، ایوب گیٹ ، پریس کلب روڈ ، شالیمار ، روہڑی ، علی واہن نیشل ہاوی ، سکھر بیراج سمیت پورے شہر کے گشت کے بعد واپس ملٹری روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں عام انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار اور شرپسندوں پر نظر رکھنا ہے ،پولیس بالکل غیر جانبدار ہو کر اپنا فرض ادا کرے گی۔











