قلعہ سیف اللہ بم دھماکے کے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر قلعہ سیف اللہ روانہ

14

کوئٹہ،07 فروری(اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے قلعہ سیف اللہ بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کرنے کیلئے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر قلعہ سیف اللہ روانہ کیا ہے جس میں سیریس زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران وزیر صحت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔