عام انتخابات 2024 کیلئے کوئٹہ میں پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل کےعمل کا آغاز

17

 

کوئٹہ،07 فروری(اے پی پی): 8فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے کوئٹہ میں پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے،کوئٹہ میں تین مقامات بلوچستان یونیورسٹی۔ڈپٹی کمشنر آفس،لاکالج میں انتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیا گیا۔

این اے 262 پی بی 38،پی بی 39 پی بی 40 کے پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ افسران کو کالج میں انتخابی سامان فراہم کیا،این اے 263 حلقہ پی بی 40 حلقہ پی بی 41 حلقہ پی بی 42 حلقہ پی بی 43 کے پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ افسران کو ڈپٹی کمشنر آفس میں انتخابی سامان فراہم کیا جارہا ہے، جبکہ این اے 264 حلقہ پی بی 44 حلقہ پی بی 45 حلقہ پی بی 46 کے پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ افسران کو بلوچستان یونیورسٹی میں انتخابی سامان فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،پولنگ سامان سخت سکیورٹی میں پریزائیڈنگ افسران کو فراہم کیا جا رہا ہے، پولنگ سامان پولیس کی سکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جا رہا ہے،پولنگ سامان کی ترسیل شام 6 بجے تک مکمل کرلی جائے گی۔