راولپنڈی ، 08 فروری(اے پی پی ): حلقہ این اے 57 راولپنڈی 4میں عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔ پولنگ کے آغاز سے ہی پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی گہما گہمی نظر آ رہی ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 57میں کل 431511 ووٹرز اپنے حق رئے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔ حلقہ میں کل 326 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ،جن میں 780 بوتھس بنائے گئے ہیں ۔
اس حلقہ میں انتخا بی عمل کیلئے 326 پریزائیڈنگ آفیسر ،1560اسسٹنت پریزائیڈنگ آفیسر جبکہ 780 پولنگ آفیسرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔











