ساہیوال، 08 فروری(اے پی پی): ملک بھر کی طرح ساہیوال میں قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 7 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ ضلع بھر میں 1303 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 313 حساس جبکہ 40کوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔ جہاں 1747000 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اس موقع پرسیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔پولنگ شروع ہوتے ہی ضلع ساہیوال میں موبائل فون انٹرنیٹ سسٹم معطل کر دیا گیا ہے۔











