ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی عام انتخابات کا عمل جاری

21

ڈسکہ ،8 فروری ( اے پی پی): ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی عام انتخابات کا عمل جاری ہے۔ ڈسکہ میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر پولنگ اسٹیشن پر صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

 شدید سردی کے باعث پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی تعداد کم نظر آئی جبکہ دوپہر کے اوقات میں مرد و خواتین کثیر تعداد لا ئنوں میں لگ کر اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

حلقہ این اے 73 میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، پولیس اور فوج کے دستے شہر میں امن و امان کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں اور تحصیل بھر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹوٹل 391 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور ان پر 997 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

 ڈسکہ کے کل 391 پولنگ سٹیشن میں 41 پولنگ اسٹیشن اے کیٹگری کے حساس ترین، 36 بی کیٹگری کے حساس اور 314 سی کیٹگری کے نارمل پولنگ سٹیشن قرار دیئے گئے ہیں۔