اسلام آباد، 08فروری (اے پی پی): عام انتخابات 2024 میں پولنگ کے عمل کے دوران اسلام آباد کے مختلف حلقوں میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے پر امن انتخابات پر سیکیورٹی کے اداروں کو سراہا۔
پولیس کی جانب سے خواتین اہلکار بھی خواتین پولنگ اسٹیشنز میں تعینات تھیں جو الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوۓ دکھائی دیں۔لوگوں نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عام شہریوں کو سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کا پیغام دیا۔











